امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جو ایک گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہا، یوکرین کے روس پرحالیہ حملے اور ایران کے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدرٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن سے ایران کے معاملے پر بھی تفصیلی بات ہوئی اور وہ مستقبل میں ایران سے متعلق مذاکرات میں شرکت کریں گے،ایران معاہدے پر فیصلہ مؤخر کر رہا ہے۔
کینیڈا کے جنگلات میں آگ بےقابو، 200 سے زائد مقامات کو لپیٹ میں لےلیا
ان کا کہنا ہے کہ پیوٹن سے گفتگو مثبت رہی تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اتنے حساس حالات میں فوری امن کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور بڑی طاقتیں سفارتی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔