کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں ایک پاکستانی کرکٹر محمد نعمان بھی شامل ہیں۔
ٹیم میں بھارت کے یشاوی جیسوال اوپنر، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، انگلینڈ کے جوو رووٹ اور ہیری بروک شامل ہیں۔
ان کے علاوہ سری لنکا کے کامندو مینڈس، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری اور کپتان پیٹ کمنز بھی حصہ ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسمپریت بمرا اور نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہینری بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاغیسو رباڈا بطور 12 ویں کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے رواں سیزن میں 6 ٹیسٹ میں 46 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ، محمد حارث کی لمبی چھلانگ، بابراعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
بائیں ہاتھ کے قومی سپنر نعمان علی نے اپنی مہم کا آغاز اور اختتام زبردست طریقے سے کیا، جولائی 2023 میں سری لنکا کے خلاف 70 رنز دیکر 7 آوٹ کیے
جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف *6-41* کے شاندار اعداد و شمار حاصل کیے۔انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں نعمان علی 3-101 اور 8-46 شاندار کارکردگی دکھائی۔
انگلینڈ کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی نعمان علی اور ساجد خان نے مجموعی طور پر 19 وکٹیں لی۔
نعمان علی کی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ 100 سے زائد اوورز کرنے والے کسی بھی باؤلر سے بہتر تھی۔
انگلینڈ کے خلاف ان کی *8-46* کی اننگز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کسی بھی باؤلر کے بہترین اعداد و شمار تھے۔
