اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ میرے مدمقابل امیدوار نے اس سے پہلے بھی دھاندلی کی رٹ لگائی تھی۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا کہ میرے مدمقابل امیدوار نے ایک ریفرنس اسپیکرایازصادق کو بھیجا،اسپیکر نے بغیر تحقیق کیے وہ ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھیجوا دیا۔
وفاقی حکومت اپنے ذمہ خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہاکہ مدمقابل امیدوار نے یہی اعتراضات ریٹرنگ افسر کو جمع کرائے جو مسترد ہوئے، سپریم کورٹ کی رولنگ موجود ہے الیکشن کمشنر اس کیس کو نہیں سن سکتا۔
انہوں نے اسے “فرمائشی پروگرام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی طریقے سے ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے۔