جنوبی افریقی وکٹ کیپر ہینرک کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔
جنوبی افریقی کھلاڑی نے 33 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا،انہوں نے 122 انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کی۔
پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے،وزیراعظم
کلاسن نے ون ڈے میں 2ہزار 141اور ٹیسٹ میچ میں 104 رنز اسکور کیے،انہوں نے اپنے کیریئر میں 4 انٹرنیشنل سنچریاں بھی بنائیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلين میکسویل نے بھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلين میکسویل اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم ایک روزہ میچ نہیں کھیلیں گے۔
