کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 53 ہزار 100 روپے پر جا پہنچا۔
پی پی 52 ضمنی الیکشن،(ن) لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مارلیا
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار58 روپے اضافے سے3لاکھ 2 ہزار726 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کار کہتے ہیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
