سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب آج، 11  پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار

ضمنی انتخاب آج

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب آج منعقد ہورہا ہے، جس میں تین بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوارمیدان میں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حنا ارشد وڑائچ، پیپلزپارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک انصاف کی جانب سے فاخر نشاط گھمن انتخابی دوڑمیں شامل ہیں۔

مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کی ہدایت کردی

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 11 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، افسران اور ایلیٹ فورس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں، انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں