سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے بند کر دیئے

سعودی عرب

سعودی عرب نے  پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے بلاک ورک ویزا کوٹہ کو بند کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلاک ورک ویزا کوٹہ پر جون 2025 تک کے لیے پابندی رہے گی ، حج سیزن کے بعد پابندی میں نرمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا ، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں۔

کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مملکت کی جانب سے عازمینِ حج کی آمد اور دیگر مسافروں کی نقل و حرکت کو مؤثر طور پر منظم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں