پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا فیصلہ قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، پاکستان سمیت دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس کے سنگین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ 2022 میں گلیشئرزکے پگھلنے سے پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلیشئرزکے تحفظ کیلئے ہمیں حکمت عملی بنانا ہوگی اور عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، ہمیں باتوں اور خطابات سے اب عملی اقدامات کی طرف جانا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلی کے مزید نقصانات سے بچنے کیلئے دنیا کو فنڈز کیلئے قائل کرنا ہو گا۔

پاکستان میں گلیشئرز ہیں جوماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پانی کا تقریباً نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، اس لیے ان کا تحفظ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسز کا اخراج نصف فیصدسے بھی کم ہے، اس کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں