مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس،ن لیگ نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں


مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستیں نظرثانی کیس میں اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ 12جولائی کے فیصلےمیں آرٹیکل 187 کا اختیار طے شدہ عدالتی رولز کے منافی استعمال ہوا،آرٹیکل 187 مکمل انصاف کا اختیار زیر التواء مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، بھارت کیساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا

سنی اتحاد کونسل نے 80 ارکان کے ساتھ مخصوص نشستوں کیلئے اپیل دائر کی،اپیل پر فیصلےسے سنی اتحاد کونسل کے پاس زیرو ارکان ر ہ گئے،12جولائی کے فیصلہ نے سنی اتحاد کونسل سے ان کےاپنے ارکان بھی واپس لے لیے۔

آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے،جب نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ کبھی عدالت کے ریکارڈ پر نہیں تھے،سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں کوئی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوا۔

مون سون میں متوقع بارشیں ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ایڈوائزری جاری

سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کو ایک پارٹی نہیں سمجھا جا سکتا،مسلم لیگ ن نے درخواست میں استدعا کی کہ 12جولائی کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے ۔


متعلقہ خبریں