برلن، یورپی مرکزی بینک کی صدرکرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر پرمبنی عالمی معاشی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اوراب وقت آ گیا ہے کہ یورو کوعالمی ذخیرہ کرنسی کے طورپرفروغ دیا جائے۔
یورپی مرکزی بینک کی صدرکرسٹین لاگارڈ نے ہرٹی اسکول میں ایک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں سے امریکا کی قیادت میں قائم معاشی نظام نے عالمی تجارت، کھلے پن اورکثیرالجہتی کو فروغ دیا، جس سے یورپی یونین کو بھی بے پناہ فائدہ پہنچا۔
پیوٹن کو سمجھ نہیں آ رہی، میری عدم موجودگی میں روس تباہ ہو چکا ہوتا: ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے بنائے گئے اصولوں اور ڈالرکی ریزروکرنسی کی حیثیت نےعالمی مالیاتی ڈھانچے کو استحکام دیا لیکن اب یہ ڈھانچہ بکھر رہا ہے جو یورپ کیلئے خطرات پیدا کرسکتا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورو ڈالر کا ممکنہ متبادل بن کرعالمی اقتصادی توازن کو برقرار رکھ سکتا ہے۔
