واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اگر میں صدرنہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برا ہو چکا ہوتا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدرآگ سے کھیل رہے ہیں اورسابق امریکی قیادت کی کمزوری نے دنیا کوغیرمستحکم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں روس یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی اورعالمی سطح پر طاقت کا توازن برقراررہتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم دنیا میں امن قائم کریں گے اور روس جیسے ممالک کو جارحیت سے روکیں گے۔
