پاکستام اور بنگلادیش کے درمیان ٹی20 سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے باعث براڈکاسٹنگ عملے میں شامل ڈی آر ایس ٹیکنالوجی آپریٹ کرنے والوں نے ملک کا رخ نہیں کیا تھا، جس کے باعث اہم ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی۔
پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان بنگلادیش کی ٹی20 سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی۔
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کے لیے مشاورتی عمل شروع
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی20 میچز قذافی اسٹیدیم لاہور میں 28، 30 مئی اور یکم جون کو شیڈول ہیں۔
