بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔ تاہم جیت کے لیے میدان میں محنت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اچھی اور بیلنس سائیڈ ہے۔ ہم اچھا کھیلے تو میچ جیت سکتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ جبکہ انجری گیم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل مستفیض الرحمان انجری کا شکار ہو گئے
لٹن داس نے کہا کہ کچھ عرصے سے ٹی 20 میں اچھا نہیں کھیل پا رہے۔ کنڈیشن پاکستان سپر لیگ کے میچز کی طرح ہیں۔ اور میچز میں بڑا اسکور ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ اچھے میچز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ اور ہمیں ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا کھیلنا ہو گا۔ بنگلہ دیش کو پرفارمنس میں تسلسل کے مسائل کا سامنا ہے۔ تاہم اچھا کھیلیں گے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
