راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے اہم ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اس دوران مشترکہ سرحدی سیکیورٹی نظام بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے مراکز میں تبدیل کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے زیراہتمام کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیے، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔