شہری منظور شدہ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج نہ کریں، متحدہ عرب امارات

uae متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر اجازت حج پر جانے والے کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

عرب امارات کی اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ کی جنرل اتھارٹی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی شہری اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج نہ کریں۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اجازت نامے کے بغیر سعودی عرب پہنچنے والے کسی بھی اماراتی شہری کو 50 ہزار درہم جرمانے کیا جائے گا۔اتھارٹی کے مطابق شہری سرکاری ریگولیشنز اور رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وقت، پیسے اور سیفٹی کو خطرے میں نہ ڈالیں،خلاف ورزی کرنے والوں کوقانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں