پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ میں ملوث گروہ کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق راشد منہاس روڈ اورقائدآباد کی موبائل مارکیٹوں پرچھاپے مارے گئے جہاں سے تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
اسلام آباد میں غیرقانونی شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 سیل
کارروائی کے دوران آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلوننگ میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئراورسسٹم بھی ضبط کرلیا گیا۔
پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی یا کلون شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صرف مستند ذرائع سے موبائل فون خریدیں اورمشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری دیں۔
