حماس نے غزہ میں جاری جنگ بندی کے لیے امریکا کی پیش کردہ نئی تجویز کو منظور کر لیا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے تجویز اسرائیلی حکومت کوبھجوا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اس معاہدے میں 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے، معاہدے کے تحت دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کورہا کیا جائے گا جبکہ حماس دس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر بھی آمادہ ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کا غزہ کے 77 فیصد حصے پر قبضہ، بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید
پہلے مرحلے میں 5 یرغمالیوں کوابتدائی دنوں میں رہا کیا جائے گا جبکہ باقی 5 افراد کو جنگ بندی کے آخری یعنی ساٹھویں دن چھوڑا جائے گا۔
اس پیش رفت کو خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم قدم قراردیا جا رہا ہے تاہم اس پراسرائیل کا سرکاری ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا،بین الاقوامی برداری نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
