انگلینڈ کے شہر لیورپول میں پریمیئر لیگ کی فتح کا جشن اس وقت خوفناک واقعے میں بدل گیا جب ایک شخص نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔
لیورپول ایکو اخبار کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری سڑکوں پر اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے تھے، گاڑی تیزی سے ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی
پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ڈرائیورکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ جان بوجھ کر کیا گیا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے۔
