پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق 27سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات اوراٹک میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے،27سے 31 مئی چکوال، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال ،فیصل آباد اورسرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے،اسی طرح 27سے 31 مئی سرگودھا جھنگ اور میانوالی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔
27سے 30 مئی ملتان، ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
