خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے مزید 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں جس کے بعد شہید طلبہ کی تعداد 8 ہو گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں ، خضدار اسکول بس حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔
خضدار اسکول بس حملہ، شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 6 ہو گئی
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی ، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔
