کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 پزار 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز کے مطابق سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 100 روپے اضافہ کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 14اشیاء سستی،13 مہنگی،24کی قیمتوں میں استحکام رہا
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر ساڑھے 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔
