محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کی توقع ہے، پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک، آندھی اور ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے۔
این ای او سی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں موسلا دھاربارش متوقع ہے، تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی بندش کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے باعث درخت بھی گر سکتے ہیں۔ یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی اور بارش کے سلسلے کا آغاز ہو گیا۔
اسلام آباد میں طوفانی ہوائوں اور گہرے بادلوں کی وجہ سے دن میں رات کا سماں ہو گیا، راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔
ہری پور، خان پور،ایبٹ آباد، لوئر دیر، بونیر، صوابی ، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں بھی موسلادھار بارش سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی، اٹک میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں درخت گرنے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا د یا گیا، شہری پریشان
بیشتر علاقوں میں آند ھی، گرج چمک، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی توقع ہے، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور جھنگ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت میں بارش کی توقع ہے۔
بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ژوب، موسی ٰ خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
