سبی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار

بارش

سبی اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے علاقے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو شدید گرمی سے نجات دلائی، بارش شروع ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

کئی علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم مجموعی طور پرموسم کے خوشگوار ہونے پرشہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، زرعی ماہرین نے بارش کو فصلوں کے لیے مفید قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں