وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ سیمنٹ سیکٹر کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی،مل کر سیمنٹ کی برآمدات کی مسابقت کو بہتر بنائیں گے۔
اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیمنٹ انڈسٹری کو برآمدات کے لیے مکمل سپورٹ دے گی۔
14اشیاء سستی،13 مہنگی،24کی قیمتوں میں استحکام رہا
تمام ادارے مل کر مسائل کا حل نکالیں، تعاون اور ہم آہنگی سے آگے بڑھیں،سیمنٹ کی عالمی مسابقت بڑھانے کے لیے دن رات ایک کرنا ہوگا۔
اس موقع پر ہارون اختر خان نے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دی،ذیلی کمیٹیوں کو نئی ذمہ داریاں بھی تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔