واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے کے زیرِاہتمام افغانستان سے متعلق علاقائی صورتحال پرایک اہم مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی ماہرین، سفارتکاروں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔
پاکستانی سفارتخانے کے زیرِاہتمام اہم مکالمے میں گفتگو کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن واستحکام سے متعلق مشترکہ فہم اورپالیسی تجاویزکوفروغ دینا تھا۔
جموں وکشمیر کےعوام بھارت کے ظلم وتشدد کا شکار ہیں، عاصم افتخار
امریکہ میں پاکستان سفیررضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی سلامتی صرف وقتی توجہ سے ممکن نہیں، اس کے لیے طویل المدت اورسنجیدہ علاقائی حکمت عملی درکار ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ جیواکنامکس پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا مرکز ہے اورہم خطے میں معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا خاتمہ افغان عوام کے مفاد میں ہے اوراس کے بغیرعلاقائی استحکام ممکن نہیں۔
