ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوگیا

State Bank

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد وشمار جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطابق قومی ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہونے سے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں۔

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 64 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔دوسری جانب زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ جبکہ زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 9مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10318ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.6فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے زیرگردش کرنسی کاحجم 10060ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر12.7فیصداضافہ ہوا۔

سونا 1900 روپے سستا،فی تولہ 3 لاکھ 47 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا

اعدادوشمارکے مطابق 9مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع کاحجم 37133ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.2فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے زروسیع کاحجم 37569ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زروسیع میں مجموعی طورپر3.5فیصداضافہ ہوا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کرائی گئیں تو پھر ہم آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے،علی امین گنڈا پور

اسی طرح 9مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 26762ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.5فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے بینکوں کے کھاتوں کاحجم 27454ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے اب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر0.4فیصداضافہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں