قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ایک تا 2.20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ شرح منافع میں اضافہ 26 مئی سے لاگو ہو گا۔
خصوصی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح 11.6 فیصد تک ہو گئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیشن پر منافع کی شرح 11.82 فیصد ہو گئی۔
مرکزقومی بچت کا نظام بیٹھ گیا، کروڑوں صارفین پریشان
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بہبود، پنشن اسکیموں پر منافع کی شرح 12 فیصد پر برقرار رہے گی۔ حکومت نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.96 فیصد مقرر کی ہے۔
اس سے قبل بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس میں 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
