مایوس نہیں ، عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں ، وہ نا حق جیل میں قید ہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو اتنی بڑی فتح سے نوازا ہے، اب کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔

وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر ہے نہ اس حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے، عمران خان نے ہم سے ملاقات میں 6 مئی کو کسی ملاقات یا بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں