کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے ادارے (ری ہیب سینٹر) پر دھاوا بول دیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ادارے میں توڑ پھوڑ کی، زیر علاج افراد کو زبردستی چھڑا کر اپنے ساتھ لے گئے اورعملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
کوہستان کرپشن اسکینڈل ، محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران معطل کر دیئے
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران منشیات فروشوں نے سندھ پولیس کی موبائل وین کو بھی شدید نقصان پہنچایا، سینٹرسندھ پولیس کے ایک افسر کی زیرنگرانی چلایا جا رہا تھاجو نشے کےعادی افراد کی بحالی میں مصروف تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعہ شہرمیں منشیات مافیا کے منظم نیٹ ورک کا عکاس قراردیا جا رہا ہے۔
