پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو23 رنز سے شکست دے دی۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز پر محدود رہی۔
زلمی کے کپتان بابراعظم نے شاندار 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ صائم ایوب 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے دو جب کہ حسن علی اور حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 86 اور جیمز ونس نے 72 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 43 اور محمد نبی 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے
میچ سےقبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادرمسلح افواج کوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 170سے180رن تک روکنا کامیابی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آج ون ڈاؤن پر بیٹنگ کریں گے۔ بولے کہ پچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے،لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے تو خوشی ہوتی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دکھانے کیلئے مکمل تیار ہیں،پچ دیکھنے میں بہت ہی اچھی لگ رہی ہے۔
ٹیمیں

