نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

noor bukhari نور بخاری

سابق اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پرنومولود بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع کی۔

نور نے اپنی پوسٹ میں قرآنی آیت شیئر کی ”اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی ’دعا زہرا‘ سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری ’دعا‘ کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔


متعلقہ خبریں