ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت میں 2400 روپے مزید بڑھ گئی۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 2400 کے اضافے کے بعد قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
دس گرام سونے کے نرخ 2058 روپے بڑھنے سے سونا 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 24 ڈالربڑھنے سے فی اونس سونا 3177 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔