بھارت کے معروف جیولین تھروئر نیرج چوپڑا نے پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ دیرینہ تعلقات سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں نیرج کا کہنا تھا کہ اُن کے کھیلوں کی دنیا میں کئی دوست ہیں اوروہ صرف اُنہی سے عزت سے پیش آتے ہیں جو اُن سے عزت سے بات کرتے ہیں۔
آئی پی ایل، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار
نیرج چوپڑا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے، جب انہوں نے ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے جیولین ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو پاک بھارت کشیدگی کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ نیرج چوپڑا سلور میڈل تک محدود رہے تھے۔