استنبول میں روس یوکرین مذاکرات، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی پرپیش رفت

روس یوکرین مذاکرات

ترکی کے شہراستنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

یوکرینی وزیردفاع  کے مطابق دونوں ممالک نے کے درمیان ایک، ایک ہزارقیدیوں کے تبادلے پراتفاق کیا ہے، قیدیوں کا تبادلہ طے شدہ منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت

روسی وفد نے مذاکراتی عمل کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے نتائج سے مطمئن ہیں اور یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے امکانات پر بھی سنجیدہ گفتگو ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت مستقبل میں مستقل جنگ بندی کی طرف ایک اہم قدم ہو سکتی ہے۔ فریقین کے درمیان آئندہ دور کی تیاری بھی زیرِ غور ہے۔


متعلقہ خبریں