آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کو متوقع ہیٹ و یو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ آج سے 19 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت بڑھنے کاخدشہ ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ و یو کے خدشات ہیں،آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد، جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا 80 فیصد کام مکمل

20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کی توقع ہے، 19 سے20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں