24 گھنٹے گزرگئے،جناح اسپتال کراچی میں معمرشخص کو ہوش میں نہ لایا جاسکا


جناح اسپتال کراچی میں چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ایک معمرشخص کو ہوش میں نہ لایا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں زیر علاج شخص نومبر2020 میں سعودی عرب سے کراچی آیا،بے ہوش معمر شخص کی جیب سے ایک بھارتی خاتون کا پاسپورٹ بھی ملا ہے۔

چھٹی لیکر پرائیویٹ کالجز میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنیوالی 57نرسز معطل

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق بھارتی خاتون بھی نومبر2020 میں پاکستان آئی تھی، بھارتی خاتون نے سعودی عرب سے کراچی کیلئے سفر بھی کیا۔

بھارتی خاتون جامشورو سندھ اوراسلام آباد کا ویزہ لے کرپاکستان آئی ،خاتون کے پاسپورٹ میں حیدرآباد اے پی بھارت کا پتہ درج ہے،خاتون کا بھارتی پاسپورٹ جدہ سے جاری کیا گیا تھا۔

خاتون مقامی فون نمبر بھی استعمال کرتی رہی ،متعلقہ اداروں نے بھارتی خاتون کی تلاش شروع کردی ہے،متعلقہ شخص کے ہوش میں آنے پرمزید تحقیق کی جائے گی۔

بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کا شاندار خراج تحسین

اکہترسالہ شخص کراچی پارکنگ پلازہ کے قریب کل رات بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا ، دوسری جانب انکے کزن شیر خان پانورنے ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عزیزالدین کی اہلیہ بھارتی شہری ہیں اور ویلڈ ویزا پر پاکستان رہتی ہیں۔

عزیزالدین کی شادی 2005 میں ہوئی،انکی دوبیٹیاں ہیں،وزارت داخلہ میں عزیزالدین کی اہلیہ کی شہریت کا کیس بھی زیرالتوا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں