چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلق مختلف سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال، بلدیاتی نظام اور وفاق سے تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور آئے۔
ٹیکس چوروں کے معاون افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوعوامی مسائل کے فوری حل اور شفاف طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،ملاقات میں سندھ کے بجٹ اور مالیاتی امور سے متعلق ابتدائی مشاورت بھی کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔