نیویارک، پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےاقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں نہ صرف عام شہری بلکہ طبی عملے کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
چین کاامریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف منسوخ کرنےکا اعلان
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کوبھی آزادی، سلامتی اوروقارکیساتھ جینے کا حق حاصل ہےاورعالمی برادری پر زوردیا کہ وہ غزہ کی فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کو یقینی بنائے اوراس کی تعمیرنومیں بھرپورتعاون کرے۔
پاکستانی مندوب نے فلسطینیوں کی جبری ملک بدری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جانا لازم ہے۔