فرانسیسی صدر کا روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اگر روس نے جنگ بندی کے بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہ کیا تو یورپی یونین اوراس کے اتحادی نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پرغورکریں گے۔

پاکستان چینی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہرمحاذ پرکامیاب، امریکی سینیٹرکا اعتراف

انہوں نے کہا کہ مجوزہ پابندیوں میں روس کے مالیاتی نظام، تیل اور گیس کے شعبے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، موجودہ حالات میں عالمی استحکام کیلئے لازم ہے کہ روس جارحانہ اقدامات سے بازرہے۔

انہوں نے زوردیا کہ امن کی بحالی ہی خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے، اقوامِ متحدہ اور یورپی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اقدامات تیزکرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔


متعلقہ خبریں