پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کر دی ہے۔
عثمان عقیل کالسی فیلیائسز کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں،ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔
بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن اہلکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم
کور کمانڈر کراچی نے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعو کیا،کور کمانڈر کراچی نے بچے کے جذبے کو سراہا اور اس کوخراج تحسین پیش کیا۔
بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کیساتھ دن گزارا،ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا۔
پاکستان اور بھارت کو مزید قریب لائیں گے،دونوں ساتھ ڈنر کریں تو یہ اچھا ہو گا،امریکی صدر
عثمان عقیل کو پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی،اس موقع پرعثمان عقیل نے کہا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔