سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد نیا پاکستان سامنے آیا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ 10مئی کی صبح اللہ اکبر کیساتھ پاکستان نے آغاز کیا،پاکستان نے امریکا کے اتحاد ی کو ڈنٹ ڈالے،جب پاکستان نے حملہ کیا تو امریکا بھارت کو ریسکیوکرنے پہنچ گیا۔
جے ایف 17 تھنڈرطیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز 62فیصد بڑھ گئے
10مئی کے بعد پاکستان کامائنڈ سیٹ تبدیل ہوگیا،10مئی سے پہلے پاکستان دبا ہوا تھا، امریکا کالہجہ بھی مختلف ہوتا تھا،10مئی کے بعد اللہ نے جو ہمیں موقع دیا اس کافائدہ اٹھانا ہے۔
ٹرمپ نے 10مئی کے بعد پاکستان کی تعریفیں کیں،تجارت کا بھی کہا،امریکا نے کہا ہے کہ اب کشمیر کے مسئلے پر بھی بات ہوگی۔