کوئٹہ: بلوچستان کے داراخلافہ کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں آنے والے زلزل کے شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 125 کلومیٹر تھا۔ اور زلزلے کی زیرزمین گہرائی 21 کلو میٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی، وزیر دفاع
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔