عالمی میڈیا نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کو بےنقاب کر دیا

India

عالمی میڈیا نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کو بےنقاب کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔ تاہم عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ جو جھوٹ پر مبنی تھی۔

ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ جبکہ بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیےالفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا۔ اور بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا، وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

عالمی میڈیا کے مطابق فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی جبکہ امریکی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ جھوٹی ویڈیوز لوگوں کو اشتعال دلا سکتی ہیں انہیں شیئر کرنے سے پہلے فیکٹ چیک ضرور کرنا چاہیئے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ اور عالمی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر رہا ہے۔ جس سے بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں