پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر “پاکستان زندہ باد” ریلی کی قیادت کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے، آفریدی نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے لیے نکلے ہیں لیکن بھارتی جارحیت نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔
جنگ بندی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو مؤثراورواضح جواب دیا اوریہ ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، سکھ، مسلمان اوردیگرمظلوم کمیونٹیز مودی سرکارکے ظلم کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو “50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک” قراردے دیا ، نریندر مودی کا جنگی جنون بھارت کو بند گلی میں دھکیل چکا ہے، پاکستان نے جنگ میں بچوں کو نشانہ نہیں بنایا، جبکہ بھارت نے معصوم بچوں کو شہید کرکےعالمی ضمیرکوجھنجھوڑا ہے۔
بھارت کو اب اندازہ ہو گیا ہے کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وطن بے مثال ہے اوراس کا دفاع ہم سب پرفرض ہے۔