اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈرپاس منصوبے کا دورہ کیا۔ اور منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کی دونوں اطراف کی دیواریں مکمل کر لی گئیں۔
محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قیادت مخلص، قوم متحدہ اور افواج ناقابل شکست ہے، مریم نواز
وزیر داخلہ نے منصوبے کے اطراف گرین ایریاز اور بہترین لینڈ اسکپینگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔ جبکہ ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ 22 مئی کو جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد کو ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا پہلی ترجیح ہے۔