لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہوئی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم نے بھارت کو حزیمت سے دوچار کیا۔ اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور قوم یکجا ہو گی تو جنگ ہم جیتیں گے اور جیت رہے ہیں۔ پہلگام کا یہ واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا جبکہ بھارت نے خود بھی ابھی تک تحقیقات نہیں کیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت ایسے واقعات خود کرتا آیا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں غلطیاں کیں لیکن اس بار بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا۔ الحمدللہ ہم ہر پلیٹ فارم پر جیت رہے ہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو رافیل پر بڑا ناز تھا جسے ہم نے مار گرایا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے میچور جواب دیا۔ ہندوستان نے مسجدوں پر حملہ کیا اور ہمارے بچوں کو شہید کیا۔ اسرائیل بچوں کو مارتا ہے لیکن میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اور بھارت بھی اسرائیل کی طرح سب کچھ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جوابی کارروائی، کشمیریوں کیلئے دہشت کی عدالت راج کمار مارا گیا
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری قوم کو ایک اعتماد حاصل ہوا ہے۔ اور پوری قوم کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج مجھے کال کی تھی اور ہم نے کہا آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم کو کہا مختلف زبانوں میں ترجمان رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے مطابق وہ آئی ٹی میں بہت اگے ہے لیکن اب وہ ناک رگڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اب اگر ڈونلڈ ٹرمپ فون کرے یا کوئی وزی رخارجہ ہمیں تین مطالبات سامنے رکھنے چاہیئیں۔ سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور کشمیر مسئلے پر بات چیت کے بغیر کوئی بات نہیں ہونی چاہیئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب تک کشمیر کو زیربحث نہیں لایا جاتا کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔ مسجدوں اور بچوں پر حملے کی معافی بھارت کو مانگنی چاہیئے۔ جو جنگ ہم میدان میں جیت رہے ہیں وہ ٹیبل پر ہارنی نہیں چاہیئے۔ چین ہمارا دوست ہے اور یہ دوست عزت و وقار کے ساتھ ہو گی۔