ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بالا ئی خیبرپختونخوا، اسلام آباد،خطہ پوٹھو ہار، جنو بی پنجاب، شمال مشرقی و وسطی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، تونسہ، مظفر گڑھ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہے؟

چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، کوہاٹ، ہنگو، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

لاڑکانہ، جامشورو، دادو، حیدرآباد، عمر کوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔


متعلقہ خبریں