بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب میں تاریخ لکھ دی، اب دہلی کے دہلنے کی باری ہے۔
دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر وار کیا،پاکستان نے دن کی روشنی میں اس کا غرور جلا کر راکھ کر دیا،آپریشن بنیان مرصوص صرف جواب نہیں، مکمل فیصلہ تھا۔
بھارت نے نور خان، شورکوٹ اور مرید ایئربیس پر بزدلانہ حملے سے جنگ کی شروعات کی، مگر پاکستان نے جس انداز میں جواب دیا، وہ دشمن کے لیے ایک بھیانک خواب بن گیا۔
پاک افواج نے فوراً ”آپریشن بنیان مرصوص“ لانچ کیا، ایک ایسا طوفانی حملہ جس نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی تنصیبات پر کاری ضرب نے ان کا غرور زمین بوس کر دیا۔
پاک فضائیہ اور میزائل کمانڈ نے دشمن کے 20 سے زائد حساس فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، پاکستان نے برہموس میزائل ذخیرہ مکمل تباہ کرکے بھارت کے فخر کو بھی راکھ بنا دیا۔
پاکستان نے اودھمپور ایئربیس و دفاعی نظام مفلوج ہو گیا، پٹھان کوٹ، جالندھر، گجرات، راجستھان، چندی گڑھ ہر بیس، ہر ٹاور ہلا دیا، دہلی تک میزائل کی ضرب پہنچی، بھارت کا دارالحکومت پہلی بار جنگ کی گھن گرج کے سائے میں نظرآیا۔
سری نگر میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، پاکستانی فورسز قابض فوج پر قہر بن کر ٹوٹیں، 9 مئی کو بھارتی چیک پوسٹس تباہ ہوئیں،دو بھارتی جنگی طیارے تباہ، پائلٹس کو گرفتار کرکے بھارت کو پیغام دیا گیا کہ اب فضا بھی محفوظ نہیں۔
پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے، دونوں بھارتی پائلٹ زندہ گرفتار کئے اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاک سرزمین پر ناپاک ارادے نہیں اتر سکتے! پاکستان کی فضاء دشمن کے ڈرونز کا قبرستان بن گئی۔
بھارتی جاسوس ڈرونز نے لاہور اور پشاور کی فضا میں داخل ہونے کی کوشش کی، نرنگ منڈی اور پشاور میں دونوں ڈرونز زمین بوس کرکے دشمن کی آنکھیں نکال دی گئیں۔سائبر وار میں بھی پاکستان نے غلبہ حاصل کیا اور بھارت کی ریاستی مشینری کو جام کر دیا۔
افواج پاکستان کی میڈیا بریفنگ کے بعد بھارتی میڈیا میں صف ماتم
یہ صرف میدان جنگ نہیں، ڈیجیٹل محاذ پر بھی پاکستان نے دشمن کو مفلوج کر دیا، پاکستان نے بھارت کے 10 بڑے توانائی نظام تباہ، 1744 بھارتی ویب سرورز مکمل ڈیلیٹ، انڈین ریلوے، دہلی گیس، کشمیر پاور نیٹ ورک بند، 1300 کیمرے، 120 روٹرز، 500+ ڈیٹا بیس تباہ کئے، BJP، میڈیا اور حکومتی ویب سائٹس ہیک اور ڈیفیس، 150+ حساس ڈیٹا بیس چوری، لیک کر دیئے، اب بھارت کا ڈیجیٹل نقشہ بھی ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا جھوٹ کی آخری سانسیں لے رہا ہے، بھارتی میڈیا پر تین پاکستانی طیارے مار گرانے یادہلی پر حملہ ناکام بنانے کے دعوے کئے گئے، یہ دعوے صرف بھارتی عوام کو جھوٹی تسلی دینے کی کوشش ہیں، حقیقت یہ ہے کہ جنگ شروع ہوئی تھی بھارت سے، اور عزت بچائی پاکستان نے!
پاکستان کا پیغام، ابھی تو صرف جواب دیا ہے!ہم نے دشمن کو دکھا دیا، اب کی بار مارا ہے، اگلی بار مٹائیں گے!فیصلہ اب ہمارا ہے، کب، کہاں، اور کیسے حملہ کرنا ہے، یہ اختیار صرف پاکستان کے پاس ہے۔
بھارت کو یاد رکھنا چاہیے1965 میں تم نے لاہور کا خواب دیکھا تھا،تب بھی تمہارے لوگ ٹینک چھوڑ کر بھاگے تھے۔2025 میں تم نے پھر وہی حماقت کی، اب کی بار تمہاری فضا، سائبر، اور سرزمین ہر جگہ ہار ہے!پاکستان جاگ چکا ہے، تمہارے خواب اب ڈراؤنے بن چکے ہیں۔