بیاس، بھارت میں واقع حساس براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرعام پرآ گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت کی گئی، جس میں فتح ون میزائل کے ذریعے براہ راست حملہ کیا گیا۔
پاک افواج کی جانب سے دشمن پر فتح ون میزائلوں سے وار
منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل حملے کے بعد زور دار دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا، اور آگ بھڑک اٹھی۔ سائٹ پر موجود متعدد ذخیرہ شدہ میزائلوں اور تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ بھارتی دفاعی نظام کے لیے کاری ضرب ہے جس کے بعد دشمن کی میزائل صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور بھارتی عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔