بھارت کیساتھ بات چیت کا وقت نہیں، جوہری کشیدگی کا خطرہ موجود ہے: وزیر دفاع

خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ تنازع کے پیش نظر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری کشیدگی کے واضح اور موجودہ خطرے کے حوالے سے دیے گئے انتباہ پر وہ آج بھی قائم ہیں۔

بھارت کا سکھ شہریوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانا گہری سازش ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں اور سویلین علاقوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کسی بھی سنجیدہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں، موجودہ صورتحال میں پاکستان اپنی سیکیورٹی اور خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن کولاحق خطرات کا نوٹس لے اور بھارت کوغیرذمہ دارانہ اقدامات سے بازرکھے، پاکستان ہر جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں